وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار میں اسکول بس پر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والے دو بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والےدھشتگردوں کا اسکول بس میں معصوم بچوں پر حملہ انکی بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے.دھشتگردوں نے درندگی کی تمام حدیں پار کیں.بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دھشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے. بھارتی حمایت یافتہ ان دھشتگردوں کے بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی. پاکستان کے مستقبل، ننھے و معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے ان دھشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا.مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں دھشتگردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے ان معصوم بچوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں.سیکیورٹی فورسز اور حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم اور متحد ہیں،