وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا نیک تمنائوں کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے والی لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے

اپنے بیان میں وزیراعلی مریم نواز نے لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو مشکل حالات میں بھی فائنل کھیلنے پر شاباش
دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاتح لاہور قلندر ہو یا کوئٹہ گلیڈی ایٹر فاتح پاکستان ہوگا پی ایس ایل کھیلنے والے کرکٹرز نے عز م و حوصلے کی مثال قائم کی-مریم نواز کا کہنا ہے کہ کرکٹ پاکستانیوں کا جنون ہے، کرکٹ گراؤنڈز کی رونقیں بحال ہونا خوش آئند ہے-پاکستانی قوم امن پسند اور سپورٹس سے محبت کرنے والی ہےوزیراعلی مریم نوازنے پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کو شاباش بھی دی۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف کی خانیوال آمد، مرحوم حاجی عرفان احمد خان ڈاھا کے انتقال پر تعزیت

بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر پیغام — “شہداء کا لہو ہمارے راستے کو روشن کر گیا ہے”

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع — احتجاج، ریلیاں اور اجتماعات پر مکمل پابندی