وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے.

استنبول کے ہوائی اڈے پہنچنے پر ترک وزیر دفاع، یشار گلر (Yashar Guler)، ڈپٹی گورنر استنبول، اردوان توران ایرمش (Erdoğan Turan Ermiş) ، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، کونسل جنرل استنبول نعمان اسلم، حکومت ترکیہ کے اعلی حکام اور ترکیہ میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں نے انکا استقبال کیا.وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے آج ملاقات کریں گے.دونوں راہنما ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دفاع، معیشت، سیاحت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی بات چیت کرینگے۔وزیر اعظم کے دورے کا مقصد ترکیہ کے عوام اور بالخصوص صدر ایردوان کا پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں بھرپور تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کرنا ہے. ترکیہ نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی، میں پاکستان کے اصولی موقف کی بھر پور حمایت کی.نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطا واللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں.

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف کی خانیوال آمد، مرحوم حاجی عرفان احمد خان ڈاھا کے انتقال پر تعزیت

بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر پیغام — “شہداء کا لہو ہمارے راستے کو روشن کر گیا ہے”

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع — احتجاج، ریلیاں اور اجتماعات پر مکمل پابندی