115
نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی جس کے تحت موبائل فون نادرا کا آن لائن دفتر بن گیا ہے۔
نادرا کے آن لائن دفتر کے ذریعے اب شہری اپنے موبائل پر شناختی دستاویزات سے متعلق تمام سہولیات، نائیکوپ، پاکستان اوریجن کارڈ، ب فارم اور برتھ سرٹیفکیٹ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا حصول، شناختی کارڈ کی تجدید یا ترمیم اور ری پرنٹ کروا سکیں گے۔
اس کے علاوہ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ، جانشینی سرٹیفکیٹ کیلئے قانونی ورثا کی بائیو میٹرک تصدیق، تصویر اور بائیو میٹرک کی تصدیق کی مکمل کارروائی سمیت دیگر سہولیات نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہیں۔