عمران خان نے کہا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں لیکن کچھ لو کچھ دو نہیں ہوگا: علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کیا ہے کہ کوئی کچھ لو کچھ دو نہیں ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے میرے دروازے بات چیت کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے لیے کھلے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پاکستان کےلیے بات چیت کرنے کو تیار ہوں۔

سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی نےکہا اپنے لیے رعایت نہیں مانگ رہا، ریاعت مانگنی ہوتی تو بہت پہلے مانگ چکا ہوتا۔

ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نےکہا ہے پارٹی لیڈر شپ تحریک کے لیے تیار ہو جائے، بانی پی ٹی آئی نےکہا ہے اگر کوئی سامنے نہ آیا تو اب میں برداشت نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی نے کہا وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دوں گا۔

سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نےکہا ہے میں صرف انصاف چاہتا ہوں، کیسز جلد سنے جائیں، بانی پی ٹی آئی نےکہا احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا، 5،6 دن میں لائحہ عمل دیں گے۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ