وزارت ریلوے نے ریکارڈ 17 ہزار سے زائد اسامیاں ختم کر دیں

اسلام آ باد: رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت ریلوے نے مختلف شعبوں کی 17017 اسامیاں ختم (Abolish) کردیں۔

حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت کسی بھی وزارت کی جانب سے ختم کی گئی اسامیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

وزارت ریلوے نے شعبہ میکینکل کی 6818، الیکٹریکل کی 1205، انفراسٹرکچر (سول) کی 3295، سگنل کی 504، کمرشل کی 1967، نان آپریشنل کی 1359 اور ایڈمنسٹریشن کی 1923 آسامیاں ختم کر دی ہیں۔

وزات ریلوے نے حال ہی میں ایم مراسلہ کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اس فیصلہ سے آگاہ کیا ہے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ