بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے چناب میں پانی کی آمد میں کمی

بھارت کی آبی جارحیت جاری ہے جس کے باعث دریائے چناب میں پانی کی آمد میں کمی ہوئی ہے۔

واپڈا ذرائع کے مطابق بھارت نے دریائے چناب میں پانی کی آمد بہت کم کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد37ہزار600کیوسک کم ہوگئی ہے جس کے بعد پانی کی آمد7 ہزار 200 کیوسک رہ گئی ہے۔

ذرائع واپڈا نے بتایا کہ گزشتہ روز دریائے چناب میں پانی کی آمد 44 ہزار 800کیوسک تھی۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ