وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے گورنر ہاوس میں ملاقات

شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر ہاوس میں ملاقات کی ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو حالیہ بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پاکستان کی کامیابیوں کو آج دنیا تسلیم کررہی ہے،کسی کو بھی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دے گے ، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کے دورے بہت کامیاب رہے،پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے،ہماری پاک افواج کی بہادری کی وجہ سے کوئی بھی آج پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سیلاب بحالی پروگرام 2025 کا افتتاح

گورنر پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء پر دستخط کر دیے

پنجاب میں بچوں کے تحفظ سے متعلق اہم پیش رفت، ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی سے منظور