آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد رکھنے کی تجویز

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے  بجٹ میں جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔ 

وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد اور  زرعی شعبے کی گروتھ کا ہدف 4.5 فیصدرکھنے کی  تجویز ہے۔ 

دستاویزات کے مطابق صنعتی شعبے کی گروتھ کا ہدف 4.3 فیصد رکھنے کی تجویز ہے، مینوفیکچرنگ کے شعبےکی گروتھ کا ہدف 4.7 فیصد اور بڑی صنعتوں کی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد رکھنےکی تجویز ہے جب کہ چھوٹی صنعتوں کی گروتھ کا ہدف 8.9 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔ 

دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ اہم فصلوں کی گروتھ کا ہدف 6.7 فیصد، دیگر فصلوں کی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد، کاٹن جننگ کی گروتھ کا ہدف 7 فیصد تجویز اور لائیو اسٹاک کی گروتھ کا ہدف 4.2 فیصد رکھنے کی تجویزہے۔ 

جنگلات کی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد،  ماہی گیری کی گروتھ کا ہدف 3 فیصد، سلاٹرنگ کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 4.3 فیصد، بجلی،گیس اور پانی سپلائی کےشعبوں کی گروتھ کاہدف3.5فیصد اور تعمیرات کےشعبےکی گروتھ کا ہدف 3.8 فیصد رکھنےکی تجویز ہے۔ 

دستاویزات کے مطابق  آئندہ مالی سال خدمات کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 4 فیصد، ہول سیل اینڈ رٹیل ٹریڈ شعبے کی گروتھ کا ہدف 3.9فیصد، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن گروتھ کا ہدف 3.4 فیصد تجویز ، ہوٹلز اینڈ ریسٹورینٹس کی گروتھ کا ہدف 4.1 فیصد جب کہ  انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 5 فیصدرکھنے  تجویز ہے۔ 

اس کے علاوہ فنانشل بزنس اینڈ انشورنس کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 5 فیصد، رئیل  اسٹیٹ سرگرمیوں کی گروتھ کا ہدف4.2 فیصد، تعلیم کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 4.5 فیصد جب کہ انسانی صحت اور سماجی سرگرمیوں کی گروتھ کا ہدف 4 فیصدرکھنے  تجویز ہے۔ 

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف کی خانیوال آمد، مرحوم حاجی عرفان احمد خان ڈاھا کے انتقال پر تعزیت

بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر پیغام — “شہداء کا لہو ہمارے راستے کو روشن کر گیا ہے”

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع — احتجاج، ریلیاں اور اجتماعات پر مکمل پابندی