چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری: وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو ملاقات کی دعوت دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری پر مشاورت کے لیے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ملاقات کی دعوت دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خط میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے، آرٹیکل218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے لیے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کی جانی ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتا ہوں۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر مشاورت کے لیے 16 مئی کو خط بھیجا ہے، تحریک انصاف چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کے تقرر پر مشاورت کے لیے تیار ہے ۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ