کراچی: نجی ادارے کی بڑے زلزلے کی پیشگوئی پر چیف میٹرولوجسٹ کا ردعمل

کراچی میں نجی ادارے کی جانب سے بڑے زلزلے کی پیشگوئی پر چیف میٹرولوجسٹ کا ردعمل سامنے آگیا۔

گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر کے سی ای او محمد شہباز لغاری نے خبردار کیا تھا کہ کراچی میں آنے والے حالیہ زلزلوں کو نظر انداز نہ کیا جائے، جمعرات کی رات سے ہفتے کی رات کے دوران زیادہ شدت کے زلزلے آسکتے ہیں تاہم چھوٹے زلزلے بڑے زلزلوں کے امکان کو کم کرتے ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کا ردعمل 

کراچی میں بڑے زلزلے کی پیشگوئی پر چیف میٹرولوجسٹ امیرحیدر نے کہا کہ دنیا میں زلزلے کی پیشگوئی کی اب تک کوئی ٹیکنالوجی موجود نہیں، جاپان جیسے ترقی یافتہ ملک بھی کوئی عام آدمی ایسی پیشگوئی نہیں کرسکتا۔

امیرحیدر نے کہا کہ کراچی میں تاریخی طور پر 5.5 سے5.8 شدت کے زلزلے آتے رہے ہیں، شہر میں آنے والے زلزلے معمولی سے معتدل شدت کے رہے ہیں، ان دنوں لانڈھی میں فالٹ متحرک ہونے سے زلزلے کے معمولی جھٹکے آرہے ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ دنیا میں لاکھوں کی تعداد اس نوعیت کے زلزلے ہر روز آتے ہیں،  لانڈھی فالٹ لائن ایڈجسٹمنٹ کے عمل سے گزررہی ہے،  ایک ہفتے اس طرح کے معمولی جھٹکے آتے رہیں گے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ