پنجاب کا بجٹ 13 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

لاہور: پنجاب کا بجٹ 13 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع مطابق پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا امکان ہے جب کہ بجٹ میں ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ نہیں کیا جارہا۔

ذرائع نے بتایا کہ بجٹ میں تعلیم، صحت اور ٹورازم پر خاص توجہ دی گئی ہے، تعلیم کے بجٹ میں پچھلے سال کے مقابلے میں 110 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے اور صحت کے بجٹ میں 90 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے، اسی طرح ٹورازم کے بجٹ میں 600 فیصد سے زائد اضافہ کیا جارہا ہے اور ٹورازم کے بجٹ میں 35 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں نواز شریف میڈیکل سٹی میں 14 اسپتال بنائے جائیں گے، نواز شریف میڈیکل سٹی میں پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت کام ہوگا،  پنجاب بھر میں سینیٹیشن اور صاف پانی کی اسکیمیں لائی جارہی ہیں۔

Related posts

لاہور: مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران جعلی خبروں کی یلغار — فیک نیوز واچ ڈاگ کی تشویشناک رپورٹ جاری

کوہستان 40 ارب روپے کرپشن کیس: نیب نے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور اہلیہ کو گرفتار کر لیا

سندھ حکومت کا کیٹی بندر اور شاہ بندر میں منی فِش ہاربرز قائم کرنے کا فیصلہ