بھارت کی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی قائم

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کی آبی جارحیت سے نمٹنے کے لیے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی۔

کمیٹی بھارتی آبی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے 72 گھنٹوں کے اندر اندر آبی منصوبوں کی سفارشات دے گی۔

کمیٹی نئے ڈیم بنانے کے لیے فنڈنگ کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ بھی لے گی۔

اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کمیٹی کے رکن ہوں گے، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ