صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عید والے دن بھی آپ وہ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول قسم کی تنقید کرنے سے باز نہیں آئےوزیراعلی پنجاب کا گراؤنڈ پر جانا اس لیے ضروری نہیں کیونکہ ایک لاکھ چالیس ہزار لوگ،انتظامیہ اور وزرا گروانڈ پہ موجود ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ اسوقت مقصد آلائشیں اٹھانا اور صوبے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہےاسوقت پنجاب میں 1 لاکھ 40 ہزار ورکرز فیلڈ میں کام کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ دو دن سے وزیراعلی سندھ اور انکے وزراء کی فوج منظرعام سے غائب ہےآپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتےپچھلے 16 سال سندھ حکومت اور اسکے بچے جموروں کا ایک ہی رونا ہےبات میڈیا مینجمنٹ کی نہیں جو میڈیا کو دکھ رہا وہی میڈیا دکھا رہاسندھ حکومت کے پاس نہ بتانے کو کچھ ہے نہ دکھانے کو کچھ حسد کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا،ایک محاورہ ہے محنت کر حسد نا کر۔