ہیٹ ویو / صورتحال

پنجاب میں گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال 13 جون تک برقرار رہے گی۔درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زیادہ رہے گا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور فیصل آباد گجرانوالہ راولپنڈی ملتان بہاولپور سرگودھا ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال رہے گی۔ساؤتھ پنجاب کے اضلاع بہاولپور ،رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے ۔گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان اور نور پور تھل میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔گزشتہ روز بھکر بہاولنگر گجرانوالہ کوٹ ادو منڈی بہاوالدین اور سرگودھا میں 47 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔لاہور فیصل آباد گجرات خان پور ملتان اوکاڑہ رحیم یار خان سیالکوٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں تقریباً 45 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔عوامی مقامات لاری اڈوں اور منڈیوں میں ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Related posts

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا

ایک پارلیمنٹ سے 2 آئینی ترامیم کافی ہیں مزیدکی گنجائش نہیں، پہلے جہاں نئے صوبے بنانے پراتفاق رائےہے وہ بنائیں: بلاول

سندھ اسمبلی نے موٹر وے کو عالمی سطح کا بنانےکی قرارداد مسترد کردی