چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر ثناء میر کو مبارکباد

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر ثناء میر کو دلی مبارکباد دی ہے۔

اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ویلڈن ثناء میرپاکستان کی بیٹی نے پاک دھرتی کا مان بڑھایا ثناء میر نے سبز ہلالی پرچم کو بلند اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ثناء میر پاکستان کرکٹ کا اثاثہ اور ویمنز کرکٹرز کے لئے رول ماڈل ہیں۔ثناء میر کو ہال آف فیم ملنا پاکستان ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں ایک سنگِ میل ہے۔ ثناء میر نے خواب دیکھا،محنت کی اور تاریخ رقم کر دی۔ثناء میر کا اعزاز پاکستان کے لئے باعث افتخار ہے۔ثناء میر کا کارنامہ قوم کی ہر بیٹی کے حوصلے کو بلند کرتا ہے۔ثناء میر نے محنت، لگن اور جہد مسلسل سے یہ کارنامہ سر انجام دیا اور پاکستانی قوم کا نام اونچا کیایہ کامیابی ثناء میر کے ساتھ پاکستان وویمنز کرکٹ اور پاکستان کی کامیابی ہے۔آج ایک ثناء میر کو اعزاز ملا ہے۔ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب متعدد پاکستانی وویمنز کرکٹرز یہ اعزاز حاصل کریں گی۔

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا