وزیر اعلیٰ پنجاب کی عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم اورکابینہ کو مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب  نے  عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم اورانکی ٹیم کو مبارکباد  دی 
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا بجٹ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا،پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے،بجٹ میں متوسط طبقے کو ریلیف دیاگیا،مصنوعی مہنگائی مزید کم ہوگی،آئی ایم ایف سے نجات کا عزم شاندار مستقبل کی نوید ثابت ہوگا،نئے مالی سال کا بجٹ عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی لائے گا،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف کی رہنمائی اوروزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیاگیا ہے۔پاکستان کا پہلا ملازمین دوست،کسان دوست،صنعتکار دوست اورعوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔تعلیم اورصحت کیلئے ریکارڈ بجٹ مختص کرنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے عوام سے لگاؤ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وطن عزیز میں پائیدار ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔الحمدللہ ۔عوام کے لئے آسانیوں کے دن آچکے ہیں۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ