حکومت اتحادی پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی آواز بلند کر دی،

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،

قرارداد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے جمع کروائی،

یہ ایوان حکومت پنجاب سے پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ موجودہ شدید مہنگائی اور معاشی دباؤ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری طور پر معقول اضافہ کیا جائے، متن

حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے سابقہ ایڈ ہاک الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے، متن

ہاؤس رینٹ الاؤنس کو غیر منجمد (Unfreeze) کر کے موجودہ کرایوں کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق دوبارہ مقرر کیا جائے، متن

مستقبل میں مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں باقاعدگی سے نظر ثانی کو یقینی بنایا جائے، متن

اس سے ملازمین عزت و وقار کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دے سکیں گے، متن

قرارداد پر قاضی احمد سعید،رئیس نبیل احمد، نیلم جبار چوہدری، سید علی حیدر گیلانی، ممتاز چانگ اور شازیہ عابد کے دستخط موجود،

Related posts

پاکستان کا چاند پر روبوٹ بھیجنے کا اعلان — سپارکو 2028 تک مشن مکمل کرے گا

سرگودھا میں بس میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا ہائی وے پیٹرولنگ اہلکار گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شہریوں کے لیے صاف پانی کا تحفہ، “چیف منسٹر صاف پانی پروگرام” کا آغاز