وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان کی زیر صدارت پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
رواں مالی سال محصولات کے رجحان اوروصولیوں میں بہتری کے لیے اقدامات کا جائزہ
پنجاب حکومت آ ئند ہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کو پیش کرے گی
آ ئند ہ مالی سال میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے لیے اہداف کا تعین کارکردگی اور پوٹیشیل کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا
محصولات میں اوسطاً 20 فیصد کی شرح سے مسلسل اضافہ خوش آ ئند ہے
آ ئند ہ مالی سال میں محصولات میں اضافے کے لیے ٹیکس نیٹ کا پھیلاؤ کو یقینی بنایا جائے گا
نئے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن میں مسلسل اضافہ بھی خوش آ ئند ہے
پی آر اے میں اب بھی بہت پوٹینشل باقی ہے
استعداد کار میں اضافہ کارکردگی کو مزید بہتر بنا سکتا ہے
ایف بی آر اور دیگر صوبوں کے مابین معلومات اور اعدا و شمار کا تبادلہ ٹیکس صرف پنجاب کی نہیں سب کے لیے سود مند ثابت ہو گا