3K
تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ متوقع کیے جانے والے پنجاب حکومت کے بجٹ کی تیاریاں کی جارہی ہیں، جنہیں مدِ نظر کرتے ہوئے بجٹ پیش کیے جانے کی تاریخ میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
قبل ازیں پنجاب کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم ذرائع وزارت خزانہ سے یہ معلومات سامنے آئی ہیں کہ پنجاب حکومت کا بجٹ 13 جون کے بجائے اب 16 جون کو پیش کیا جائے گا ۔ وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری اور وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کی تصدیق کردی ۔ میاں مجتبٰی شجاع الرحمن کا کہنا ہے کہ پنجاب بجٹ کی تیاری جاری ہے، کچھ وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہعوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا، ٹیکس فری بجٹ ہوگا۔