وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی ہدایات کے مطابق ایبٹ آباد میں 59جوڑوں کی اجتمائی شادی

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈے، گڈ گورننس پالیسی کے تحت مستحق افراد کی مالی معاونت، جہیز اور اجتماعی شادیوں کے حوالے سے اقدامات

حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی زیر نگرانی حکومت خیبر پختونخواہ زکوۃ ڈیپارٹمنٹ زکوۃ کمیٹی کی جانب سے ضلع ایبٹ آباد میں 59جوڑوں کی اجتمائی شادی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

پروگرام میں صوبائی زکوٰۃ چیئرمین ایڈوکیٹ امتیاز، ممبر , صوبائی اسمبلی رجب عباسی، کمشنر ہزارہ، زکوٰۃ ایڈمنسٹر
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیگر, افسران اور عوامی نمائندے بھی موجود رہے۔

حکومت خیبر پختوںخواہ کی جانب سے تمام جوڑوں میں دو لاکھ روپے فی کس چیکس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پرشادی شدہ جوڑوں کے اہلخانہ، شہریوں، لوکل گورنمنٹ نمائندوں کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا اور شادی شدہ جوڑوں کو دعاوں کے ساتھ انکے گھر رخصت کیا گیا۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان