ایران سے جنگ کب تک جاری رہ سکتی ہے؟ اسرائیلی دفاعی اداروں نے بتادیا

اسرائیلی دفاعی اداروں کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ کم از کم دو ہفتے جاری رہ سکتی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ایران کی میزائل تیاری کی صلاحیت کو مکمل تباہ کر دیں گے، ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایرانی ردِ عمل سخت ہوسکتا ہے اور آنے والے دن مشکل ہوسکتے ہیں۔ 

دوسری جانب اسرائیلی دفاعی اداروں کے مطابق ایران سے جنگ کم از کم 2 ہفتے جاری رہ سکتی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران پر حملے میں اسرائيل کے 200 لڑاکا طیاروں نے 5 مرحلوں ميں حصہ لیا، درجنوں ریڈارز اور زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل لانچرز کو تباہ کیا۔

اس کے علاوہ اسرائیل نے ایران کے فضائی دفاعی نظام کے خلاف بڑے پیمانے پر حملہ مکمل کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔ 

اسرائیلی وزیر دفاع نے ایرانی انقلابی گارڈز اور ائیر فورس کی لیڈر شپ کے زیر زمین اجلاس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا۔

اسرائيل نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانے تاحکمِ ثانی بند کردیے  ہیں اور قونصلر سروس بھی معطل رہے گی۔

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا