صحافیوں کے لئے بڑی خوشخبری

وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ صحافیوں،میڈیا ورکرز کو اپنی چھت دینے کیلئے 40کروڑ کی رقم مختص  کی گئی ہے۔
وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان  نے کہا ہے کہ  سیاحتی سہولیات متعارف کرانے کیلئے 2.5 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا،رواں سال 60سیاحتی مقامات کی ماسٹر پلاننگ شروع کی گئی۔
ہڑپہ ،ٹیکسلا،مری،فورٹ منرو کے سیاحتی مقامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ٹورازم اور آثار قدیمہ کیلئے گزشتہ سال کی نسبت بجٹ میں 4گنا اضافہ  کیا گیا۔ٹورازم اور آثار قدیمہ کیلئے شعبے کیلئے 28ارب روپے رکھے گئے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے 19.2 ارب کی لاگت سے 62ترقیاتی سکیمیں تجویز کی گئی ہیں۔
اقلیتی برادری کیلئے 1.5ارب کی لاگت سے میٹارٹیز کارڈ متعارف کرایا،مینارٹی کارڈ کے تحت اب تک 50ہزار خاندان مستفید ہو چکے۔
 صوبائی وزیر خزانہ نے بتایا کہ  بہاولپور،مظفر گڑھ،سرگودھا میں اولڈ ایج ہومز کیلئے 34کروڑ مختص   کئے گئے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سیلاب متاثرین کی بحالی پروگرام کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سیلاب بحالی پروگرام 2025 کا افتتاح

گورنر پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء پر دستخط کر دیے