عمران خان نے عالمی حالات کے باعث احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مؤخر کردی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے عالمی حالات کے باعث احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مؤخر کردی۔

عمران خان بہن نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ 

جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نورین نیازی کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو عالمی حالات کے بارے معلومات تھیں اور بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے۔

عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کا اسرائیل کے بارےمیں کیا مؤقف ہے ساری دنیا جانتی ہے۔

Related posts

کراچی: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات تیز، 8 ہفتوں میں رپورٹ مکمل کرنے کا ہدف — وزیر داخلہ سندھ

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کانووکیشن سے خطاب، صوبے کو مزید “تجربہ گاہ” نہ بنانے کا اعلان

توشہ خانہ فوجداری کیس: سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کر دیا، اڈیالہ جیل میں عمران خان کی بیرک تک رسائی کی اجازت