ایران اسرائیل جنگ، حکومت نے آئل کمپنیوں کو تیل ذخیرہ رکھنےکی ہدایت کردی

ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں  وفاقی حکومت نے آئل کمپنیوں کو تیل ذخیرہ رکھنےکی ہدایت کردی۔

حکومت کی جانب سے 14 کروڑ لیٹرزپیٹرول فوری منگوانےکا حکم دیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے آئل  آئل کمپنیوں کو لکھےگئے خط میں 20 دن تیل ذخیرہ  رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

اوگرا نے ہدایت کی ہےکہ حالیہ علاقائی صورتحال کے سبب تمام  آئل مارکیٹنگ کمپنیاں تیل کا ذخیرہ یقینی بنائیں۔

 پی ایس او حکام کے مطابق حکومتی ہدایات کے بعد پی ایس او نے تقریباً 7 کروڑ لیٹرزکا ہنگامی ٹینڈر جاری کیا ہے۔ تیل بردار جہاز 10 دن کے اندر کراچی پورٹ پہنچےگا۔

 پی ایس او حکام کا کہنا ہےکہ 6 جولائی کو پہنچنے والے تقریباً 7 کروڑ لیٹرز سے لدے تیل بردار جہاز کو 26 جون کو پہنچنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ یکم جولائی تک ملک میں اضافی 14کروڑ لیٹرز تیل موجود ہوگا۔ صورتحال دیکھتےہوئے مزید ہنگامی ٹینڈرز جاری کیے جاسکتے ہیں۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ