ایران سے ملحقہ علاقوں میں اشیائےخورونوش کی قلت نہ ہونےدی جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز  بگٹی نے ہدایت کی ہےکہ ایران سے ملحقہ علاقوں میں کھانے پینے کی چیزوں کی قلت نہ ہونے دی جائے۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایران بارڈر سے ملحقہ اضلاع کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں کھانے پینے کی چیزوں، زائرین اور طالب علموں کی واپسی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے ایرانی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں فی الحال غذائی قلت کا سامنا نہیں، بجلی اور ایل پی جی کے متبادل ذرائع سے حصول کی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔  وفاق سے رابطے کے ذریعے برقی اور ایل پی جی فراہمی بہتر بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ ایران سے ملحقہ علاقوں میں کھانے پینےکی چیزوں کی قلت نہ ہونے دی جائے، بارڈر ایریا میں پیٹرول کی فراہمی کے لیے وزارت پیٹرولیم سے رابطہ جاری ہے،  یقینی بنایا جائےکہ بارڈر کی مقامی آبادی کو کسی صورت خوراک کی دشواری نہ ہو۔

وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اےکو کسی بھی غیر معمولی صورتحال کے لیے پلان تیار رکھنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز تمام صورتحال پر کڑی نظر رکھیں۔

Related posts

خیبرپختونخوا: رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں 223 شہری شہید، 570 زخمی

آئی ایم ایف کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اظہارِ اطمینان، امداد میں مزید اضافے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی کا 21 دسمبر سے موجودہ نظام کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان