امریکی حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں: وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ٹیلیفون کرکے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حملوں کو عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے قانون اور  دیگر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا اورکہا کہ امریکی حملوں میں ان تنصیبات کونشانہ بنایا گیا جو عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے تحفظات کے تحت تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے۔

وزیراعظم نے امن کیلیے فوری مذاکرات اور سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ مذاکرات اور  سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس نازک موڑ پرامت کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شہباز شریف نے ایرانی عوام اور  حکومت کیساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی حمایت کو  سراہتے ہوئے ایرانی عوام اور  حکومت کے ساتھ اظہار  یکجہتی پر  وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا، ایرانی صدر نے حکومت،عسکری قیادت اور  پاکستانی عوام سے بھی تشکر کا اظہار کیا۔

Related posts

پنجاب میں بچوں کے تحفظ سے متعلق اہم پیش رفت، ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی سے منظور

کراچی کے عوام کے لیے خوشخبری — گرین لائن منصوبے کا کام جلد دوبارہ شروع ہوگا، ترجمان وفاقی حکومت راجہ خلیق انصاری

پاکستان اور افغانستان دہشتگردی کے خاتمے پر متفق — مذاکرات کے بعد اہم پیشرفت، وزیر دفاع خواجہ آصف