وادی نیلم: برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق نوجوان کی لاش4 ماہ کے بعد نکال لی گئی

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی لاش4 ماہ بعد نکال لی گئی۔ 

آزاد کشمیر  پولیس کے مطابق وادی نیلم کے علاقے دودگئی میں برفانی تودے تلے دبے تیسرے نوجوان کی لاش بھی نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق تیسرے نوجوان کی لاش کو 4 ماہ بعد نکالا گیا ہے جب کہ 2نوجوانوں کی لاشیں پہلے ہی نکالی جا چکی تھیں۔ 

واضح رہے کہ 24فروری کو 3 نوجوان برفانی تودے کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے تھے، جاں بحق ہونے والے تینوں دوستوں کا تعلق پھلاوائی گریس ویلی سے تھا۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ