موٹروے پر سفر کے دوران سروس ایریا میں رکنے والا شہری بیوی کو بھول کر چلتا بنا

اکثرو بیشتر آپ نے موٹروے پر سفر کے دوران شہریوں کی جانب سے کسی سروس ایریا میں اپنی قیمتی اشیاء بھول جانے کا سنا ہوگا لیکن ایک شہری موٹروے پر سفر کے دوران اپنی اہلیہ کو بھی بھول کر چلتا بنا۔

 ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گوجرانوالا کا رہائشی ایک شخص اپنی اہلیہ کے ہمراہ کار میں کراچی کا سفر کررہا تھا، یہ فیملی نماز کیلئے جڑانوالا سروس ایریا میں رُکی جہاں شوہر نے اپنی نمازپہلے ختم کر لی جس کے بعد وہ کار میں بیٹھا اور چلتا بنا۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ 20کلو میٹر دور جا کر اس شخص کو  خیال آیا کہ وہ اپنی اہلیہ کو تو سروس ایریا میں ہی بھول گیا جس کے بعد اس شخص نے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن پر فون کرکے مدد طلب کی۔

اس پر موٹروے پولیس نے ضروری تصدیق کے بعد بیوی کو اس کے شوہر کے پاس پہنچا دیا۔

Related posts

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا

خیبر کے علاقے باڑہ میں فائرنگ سے قتل کیے گئے چار افراد کی لاشیں برآمد، تحقیقات شروع