شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمدکرنےکی منظوری دے دی

اسلام آباد: شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمدکرنےکی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا۔

اعلامیےکے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمدکرنےکی منظوری دے دی۔ اجلاس میں شوگر مل مالکان کی من مانی کو قیمتوں میں اضافےکی اہم وجہ قرار دیا گیا۔ چینی کی فراہمی اور قیمتوں پر قابو  پانےکے لیے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ چند روز میں درآمدی چینی سے متعلق رسمی کارروائیاں مکمل کرلی جائیں گی۔

 رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے درآمدکا فیصلہ ناگزیر ہوگیا ہے، ملک بھر میں چینی کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ چینی کی قلت پرقابو پانےکے لیے فوری اقدامات جاری ہیں، درآمدی چینی کو جلد مارکیٹ میں لایا جائےگا تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ