ایران سے بجلی منقطع، مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا

ایران سے بجلی منقطع ہونےکے بعد مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرکے بجلی بحال کردی گئی ہے۔

ترجمان کیسکو کے مطابق ایران سے ملنے والی بجلی دن 12 بجےسے منقطع ہے۔ گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی کے بعد فیڈرز کو مرحلہ وار بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق تربت،ہوشاب، پنجگور،گوادر، ڈور، پسنی اور اورماڑہ میں بجلی بحال کردی گئی ہے جب کہ ایران سے بجلی دوبارہ بحالی کے سلسلے میں ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان کیسکو کا کہنا ہےکہ مکران ڈویژن کے تین اضلاع گوادر،کیچ  اور پنجگور کو ایران سے 200 میگاواٹ بجلی ملتی ہے، بجلی بحالی کے لیےکیسکو اور ایرانی حکام رابطے میں ہیں۔

ترجمان کیسکو کا کہنا ہےکہ ایران سے بجلی کی بحالی کے بعد صورتحال معمول پر آسکے گی۔

Related posts

عطا اللہ تارڑ کا لاہور میں خطاب: ترقی ہمارا مشن، پاک فوج قوم کا فخر ہے

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

سوئی ناردرن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا