ڈنمارک سفارت خانےکے 3 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد

راولپنڈی: ڈنمارک سفارت خانےکے 3 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد ہوئی جہاں وفد نے حوالاتی مس روزا جونڈل بلوم سے ملاقات کی۔ 

چوائس نیوز کے مطابق ڈنمارک سفارت خانےکے 3 رکنی وفد میں مس لونی، سکیورٹی آفیسر خرم اور لوکل قونصلراعجاز صدیق شامل ہیں۔ 

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق سفارتی وفد حوالاتی مس روزا جونڈل بلوم سے ملاقات کے لیے پہنچا۔

جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ حوالاتی مس روزا جونڈل بلوم منشیات برآمدگی کے مقدمے میں قید ہیں اور ملزمہ کے خلاف تھانا اے این ایف اسلام آباد میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ 

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان