اسلام آباد: سپریم کورٹ کا ایل ایل بی پروگرام 5 سال سےکم کرکے 4 سال کرنےکا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایل ایل بی پروگرام 5 سال سے کم کرکے 4 سال کرنےکا حکم دے دیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے بیرون ملک سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے سی لاء کا ٹیسٹ بھی ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ لاء کالجز کا معیار  بہتر کرنے کے لیے ضروری  اقدامات کیے جائیں،  ایس ایم لاء کالج  میں اگر کوئی کمی ہے تو اسے پورا کرائیں نا کہ کالج بند کر دیں، ایس ایم لاء کالج تو قیام پاکستان سے بھی پہلےکا ہے۔

آئینی بینچ نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Related posts

حکومت کاعمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان—پوری صوبائی ترقی کا نیا سنگِ میل

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا