محرم الحرام کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کر دی۔

سپارکو کے مطابق محرم الحرام کا چاند 26جون بروز جمعرات کو نظر آنے کا امکان ہے اور یکم محرم 1447 ہجری 27 جون کو متوقع ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 25 جون  کو سہ پہر 3:32 بجے ہوگی اور 26جون جمعرات کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے،15 منٹ ہوگی جب کہ اور مطلع صاف ہونے کے باعث نیا چاندآسانی سے دیکھا جاسکے گا۔

ترجمان کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند کے غروب ہونے کے درمیان وقفہ 75 منٹ ہوگا جو چاند کی رویت کے لیے بہترین حالات فراہم کرے گا۔

تاہم اگر چاند 26 جون کو نظر آجاتا ہے تو 9 محرم الحرام 5 جولائی بروز ہفتہ اور یوم عاشور 10 محرم 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔

Related posts

کوہستان 40 ارب روپے کرپشن کیس: نیب نے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور اہلیہ کو گرفتار کر لیا

سندھ حکومت کا کیٹی بندر اور شاہ بندر میں منی فِش ہاربرز قائم کرنے کا فیصلہ

ریونیو بڑھانے کے لئے حکومت پنجاب کے مؤثر اقدامات