وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری دی گئی۔
ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اشتراک کار سے مختلف شہروں میں تعمیر وترقی کے پراجیکٹ کی تکمیل
ورلڈ بینک کے پراجیکٹ پی آئی سی پی کے تحت 15شہروں کی تعمیر وترقی ہوگی ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے پراجیکٹ ڈریم ٹو کے تحت 4 شہروں میں کی تعمیر و ترقی ہوگی اے ڈی پی کے تحت 11ـ شہروں میں ترجیحی طور پرترقیاتی پروگرام مکمل ہوں گےورلڈ بینک کے پراجیکٹ پی آئی سی پی کے تحت 16 شہروں میں ترقیاتی پروگرام پائے تکمیل تک پہنچائے جائیں گے پنجاب کے 144 شہر سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہوں گےپنجاب کے 144 شہروں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تعمیر و ترقی کے پراجیکٹس مکمل کیے جائیں گےپنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی تکمیل کے لئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے پر اتفاق کیا گیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ محکموں کو مکمل اشتراک کار کے ساتھ پراجیکٹ کے تکمیل کی ہدایت کی مریم نواز نے صوبہ بھر میں شاپس کے لئے یکساں ڈیزائن مقرر کرنے کے لئے بائی لاز لانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی تکمیل کے بعد ہر شہر کو جمالیاتی طور پر بہترین نظر آنا چاہیے۔