وزیراعلیٰ پختونخوا کا صوابدیدی فنڈ 5 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کردیا گیا

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈ میں کروڑوں کا اضافہ کردیا گیا۔

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے صوابدیدی فنڈ 50 کروڑ روپے کردیا گیا۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈ کیلئے 5 کروڑ روپے مختص تھے لیکن رواں مالی سال میں وزیراعلیٰ نے صوابدیدی فنڈ کی مد میں 50 کروڑ روپے خرچ کر ڈالے۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران تحائف اور تفریح کی مد میں بھی 11 کروڑ خرچ ہوئے، رواں مالی سال میں تحائف اورتفریح کی مد میں 3 کروڑ 50 لاکھ مختص تھے جبکہ نئے مالی سال کیلئے تحائف اورتفریح کی مد میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے بجٹ کا تخمینہ 3 کروڑ 85 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے سیکرٹ فنڈ چارجز کی مد میں بھی 15 کروڑروپے زائد خرچ کر ڈالے، رواں مالی سال وزیراعلیٰ کے سیکرٹ فنڈ چارجز کی مد میں 5 کروڑ روپے مختص تھے۔

Related posts

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا

ایک پارلیمنٹ سے 2 آئینی ترامیم کافی ہیں مزیدکی گنجائش نہیں، پہلے جہاں نئے صوبے بنانے پراتفاق رائےہے وہ بنائیں: بلاول

سندھ اسمبلی نے موٹر وے کو عالمی سطح کا بنانےکی قرارداد مسترد کردی