محرم میں ماتمی جلوسوں کی نگرانی کیلئے ڈرونز استعمال کیے جائیں گے: آئی جی کے پی

پشاور : آئی جی کے پی ذوالفقارحمید  نے کہا ہےکہ محرم میں ماتمی جلوسوں کی نگرانی کے لیے ڈرونز استعمال کیے جائیں گے۔

چوائس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  آئی جی کے پی ذوالفقار حمید  نے  کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے جدید اسلحہ خرید لیا ہے،  پولیس کو تھرمل ڈرونز رواں ہفتے مل جائیں گے، ان ڈرونز سے دن رات کسی بھی وقت نقل وحرکت کی نگرانی کی جائےگی۔

آئی جی کے پی نے بتایا کہ رواں ہفتے شارٹ مشین گنزکی ڈیلیور ی بھی ہوجائےگی، خراب آرمرڈ پرسنل کیرئیر گاڑیاں بھی ٹھیک کردی ہیں جب کہ  آرمرڈ پرسنل کیرئیر گاڑیاں بھی آجائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے پی سی گاڑیاں حساس اضلاع میں محرم کےد وران مہیا کریں گے اور  ماتمی جلوسوں کی نگرانی کیلئے ڈرونز بھی استعمال کیےجائیں گے۔

Related posts

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی

غذائی دہشت گردوں کے خلاف کڑا اقدام — پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ معزز عدالتوں کا مؤثر کردار