پنجاب میں موسمی خرابی، لاہور کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر

پنجاب میں موسمی خرابی کے باعث لاہور کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔

پنجاب میں لاہور، سرگودھا، بھلوال سمیت مختلف شہروں میں کہیں بونداپانی، کہیں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق موسمی خرابی کے باعث لاہور کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ استنبول سے پہنچی پرواز لاہور لینڈ نہ کرسکی، طیارے کو کراچی اتار لیا گیا۔بعد ازاں  موسم بہتر ہونے پر کراچی اتاری گئی استنبول کی پرواز TK719 لاہور روانہ ہوگئی۔

موسم کی خرابی کے باعث شارجہ، راس الخیمہ، کولمبو ، دبئی، پیرس، دوحہ کی پروازوں کو لینڈنگ میں بھی دشواری ہے۔

لاہور سے جدہ 12، ریاض 6 اور ابوظہبی کی پرواز کی روانگی میں 4 گھنٹے تاخیر ہے۔

دوسری جانب سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان ، اسلام آباد، پشاور کا موسم بھی ابر آلود ہے البتہ  آپریشن جاری ہے۔

ادھر ریاض سے اسلام اباد کی پرواز پی ایف 769 کو ملتان لینڈ کرا دیا گیا۔

Related posts

کوہستان 40 ارب روپے کرپشن کیس: نیب نے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور اہلیہ کو گرفتار کر لیا

سندھ حکومت کا کیٹی بندر اور شاہ بندر میں منی فِش ہاربرز قائم کرنے کا فیصلہ

ریونیو بڑھانے کے لئے حکومت پنجاب کے مؤثر اقدامات