حکومت کا سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصرکیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت  نے سوشل میڈیا  پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصرکے خلاف سخت کارروائی سمیت امن وامان یقینی بنانےکے لیے تمام ضروری انتظامی اقدامات اٹھانےکا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت محرم الحرام سے متعلق  سکیورٹی پلان پر اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ،قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے،کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری، ڈی سی اسلام آباد، ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس، آزادکشمیر اور جی بی کےآئی جیز پولیس، سیکرٹریز داخلہ، ڈی جیز رینجرزپنجاب، ڈی جی رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں تمام صوبوں بشمول آزادکشمیر،گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں محرم کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصرکے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائےگا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام ضروری اقدامات اور فیصلے باہمی مشاورت سےکیے جائیں گے، وفاق قیام امن کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کرےگا،کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور شرپسندی کی اجازت نہیں دی جائےگی، محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کرائی جائےگی، جلوسوں و مجالس کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کو یقینی بنایا جائےگا۔

Related posts

کوہستان 40 ارب روپے کرپشن کیس: نیب نے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور اہلیہ کو گرفتار کر لیا

سندھ حکومت کا کیٹی بندر اور شاہ بندر میں منی فِش ہاربرز قائم کرنے کا فیصلہ

ریونیو بڑھانے کے لئے حکومت پنجاب کے مؤثر اقدامات