پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کرنیوالے ارکان پر بھاری جرمانے عائد

لاہور:  پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کے الزام میں 10 ارکان پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسمبلی اجلاس میں مائیک توڑنے والے 10 ارکان پر 20 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

جرمانے کی زد میں آنے والے ارکان میں جاوید کوثر، اسد عباس، محمد تنویر اسلم، سید رفعت محمود، محمد اسماعیل، شہباز احمد، امتیاز محمود، خالد زبیر، رانا اورنگزیب اور  محمد احسن شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر 2 لاکھ 3550 روپے فی کس جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 16 جون کے اجلاس میں ویڈیو شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا اور7 روز میں جرمانہ ادا نہ کرنے والے ارکان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

Related posts

سندھ حکومت کا کیٹی بندر اور شاہ بندر میں منی فِش ہاربرز قائم کرنے کا فیصلہ

ریونیو بڑھانے کے لئے حکومت پنجاب کے مؤثر اقدامات

پولیس نے خیبر پختونخواہ کے لیے پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار کرلیا