پنجاب میں فرسٹ ایئرکی کتاب میں لاہورکے شاہی قلعہ کی جگہ لال قلعہ دہلی کی تصویرشائع

پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ  اور  اسیسمنٹ اتھارٹی کی جانب سے  شدید  غفلت  سامنے آئی  ہے۔

 اتھارٹی کی جانب سے فرسٹ ائیرکی کیمسٹری بک میں لاہور  کے شاہی قلعہ کے  بجائے لال قلعہ دہلی کی تصویر شائع کردی گئی ہے۔

کیمسٹری کی کتاب میں ماحولیات کے باب میں  اسموگ کا مضمون شامل ہے، اسموگ دکھانےکے لیے شاہی قلعہ لاہور کی جگہ  دہلی کے لال قلعہ کی تصویر لگادی گئی ہے اور دہلی کےلال قلعہ کی تصویرکے نیچے لاہور قلعہ ہی لکھا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم  رانا سکندر حیات نےکتاب میں غلط تصویر لگانے پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ  انکوائری کے بعد حقائق سامنے آنے پر کارروائی کریں گے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ