دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک بچے کی تلاش کیلئے چوتھے روز بھی آپریشن جاری

دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک بچے کی تلاش کے لیے چوتھے روز  بھی آپریشن جاری ہے۔

4 روز قبل دریائے سوات میں 17 افراد ڈوبےتھے جن میں سے 12کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جب کہ4کو بچالیا گیا تھا۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک بچے کی تلاش کے لیے چوتھے روز بھی آپریشن جاری ہے جس میں  ٹیمیں اور مقامی غوطہ خور کئی مقامات پر سرچ آپریشن کررہے ہیں۔ 

دوسری جانب دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف  انتظامیہ کا گرینڈ  آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ 

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا مزید بتانا ہے کہ مینگورہ بائی پاس کے بعد فضاگٹ سائیڈ پر بھی آپریشن شروع کیا جائے گا۔ 

Related posts

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی

غذائی دہشت گردوں کے خلاف کڑا اقدام — پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ معزز عدالتوں کا مؤثر کردار