ڈیرہ اسماعیل خان: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی خدشات کے باعث ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے ایک پلاٹون مقرر کی جا رہی ہے جو رہائش گاہ کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی۔ مقامی انتظامیہ نے بھی حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ کر دیے گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ سیاسی حالات کے پیش نظر سیکیورٹی بڑھانا ناگزیر ہو گیا تھا۔