کیمبرج نے امیدواروں کو لیک پرچوں میں دوبارہ مفت بیٹھنے کی پیشکش کردی

کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے رواں سال جون میں لیک ہونے والے 3 امتحانی پرچوں میں شریک امیدواروں کو آئندہ نومبر 2025کی امتحانی سیریز میں دوبارہ شرکت کی مفت پیشکش کردی۔

 کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے کہا ہے کہ اے ایس اور اے لیول ریاضیات پرچہ 12، اے ایس اور اے لیول ریاضیات پرچہ 42، اے ایس اور اے لیول کمپیوٹر سائنس پرچہ 22 کے نتائج معمول کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔

تاہم جون 2025 کی امتحانی سیریز میں 3 متاثرہ پرچوں میں سے ایک یا زیادہ بیٹھے والے طلبہ کے لیے آئندہ نومبر 2025 کی امتحانی سیریز میں دوبارہ شرکت کی مفت پیشکش کر رہے ہیں۔ 

کیمبرج نے مزید کہا کہ ہم نے تمام امیدواروں اور ان کے خاندانوں کو اسکولوں کے ذریعے ایک پیغام بھیجا ہے، ہمارے جون 2025 کے امتحانی سیریز کے نتائج کے اجرا کے بعد مزید معلومات فراہم کریں گے۔

لہٰذا امیدواروں سے کہا جاتا ہے کہ اگر ان کے مزید سوالات ہیں تو وہ اپنے اسکولوں سے رابطہ کریں، اس حوالے سے چیئرمین مقرر کردیے گئے ہیں، تینوں چیئرمین حضرات کی تقرری 3 برس کے لیے کی گئی ہے، تینوں نئے چیئرمین منگل کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔

Related posts

ستھرا پنجاب‘ عالمی سطح پر تسلیم، بی بی سی اور بلوم برگ کی جانب سے ماڈل کی بھرپور پذیرائی

سازشی عناصر بانی پی ٹی آئی کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، فیض حمید پورے منصوبے کے انچارج تھے: خواجہ آصف

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو