مستونگ میں لیویز لائن پر حملہ کرکے فرار ہونیوالے 2 دہشتگرد مارے گئے

مستونگ میں لیویز لائن پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور مارے گئے۔ 

چوائس نیوز کے مطابق منگل کی صبح مسلح افراد نے مستونگ میں لیویز لائن پر حملہ کیا جس دوران حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک لڑکا جاں بحق اور 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔ 

اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ مستونگ میں فتنہ الہندوستان نے بینک، تحصیل آفس اور دفاتر  پر حملہ کیا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے16 سال کا نوجوان جاں بحق اور7 افراد زخمی ہوئے۔ 

ترجمان شاہد رند نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز علاقے کامحاصرہ کیا،  دہشتگردوں کو گھیرے میں لیا جس کے بعد فائرنگ کے تبادلےمیں 2 دہشت گرد مارے گئے اور  3 زخمی ہوئے۔

Related posts

حکومت کاعمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان—پوری صوبائی ترقی کا نیا سنگِ میل

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا