وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی بھی سفارش کے بغیر گھر بنانے کے لئے قرضوں کا اجراء پنجاب بلکہ پاکستان کی تاریخ میں قابل تقلید مثال ہے۔اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لئے آسانی اور سہولت پیدا کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شاندار پراجیکٹ اپنی چھت، اپنا گھر تیزی سے کامیابی کی طرف گامزن اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت جون میں 50ہزارسے زائد گھروں کا ٹارگٹ پورا کرلیا گیاپنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چند ماہ میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا ریکارڈ قائم کردیا گیا اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت مکان بنانے کے لئے 51911 سے زائد قرضے جاری کیئے گئے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت مختصر مدت میں 57 ارب 90 کروڑروپے کے لون کا اجراء کیا گیااپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت 5293 مکانوں کی تعمیر مکمل، گھر آباد ہوگئےاپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت 41324 گھروں کے تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہےاپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت گھر بنانے والے مکینوں نے پراجیکٹ کو نعمت قرار دیااپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے لئے دفاتر کے چکر لگائے بغیر قرضوں کا اجراء جاری ہے ، مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت اپلائی کرنے والے ہر فرد کو سیاسی وابستگی سے بالا تر قرضے مل رہے ہیں۔ملک کی تاریخ میں عوام کے گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اپنے ریکارڈ خود ہی توڑیں گے۔نوازشریف کا عوامی خدمت کا ویژن اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ میں عملی صورت اختیار کر چکا ہے۔لوگوں نے جھوٹے نعرے لگائے،مگر ہم نے عوام کے لئے گھر بنائے۔