مخصوص نشستیں ملنےکے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے مخصوص نشستیں الاٹ ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری کردی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن)  کی کل نشستیں 123 ہو گئی ہیں، مسلم لیگ (ن) کو 13 مخصوص نشستیں ملی ہیں۔

پیپلزپارٹی کو 4 مخصوص نشستیں ملنےکے بعد قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی کل نشستیں 74 ہوگئی ہیں۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق ایم کیوایم کی قومی اسمبلی میں کل نشستیں 22 ہیں جبکہ مخصوص نشستیں ملنے کے بعد جے یو آئی کے اراکین  قومی اسمبلی کی تعداد10ہوگئی ہے۔

سیکریٹریٹ کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی کی کل نشستیں 336ہیں، اسمبلی میں آزاد ارکان کی تعداد 5 ہے جبکہ قومی اسمبلی میں سنی اتحادکونسل کے ارکان کی تعداد 80 ہے۔

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا