ریلوے نے 2 ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ کرایوں میں اضافہ کردیا

مسافر  ٹرینوں کے کرایوں  میں  ایک بار  پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔

محکمہ  ریلوے  نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2  فیصد اضافہ کیا ہے۔ 2 ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ریلوے نے 18 جون کو  بھی کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کیا تھا۔

محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 4 جولائی سے ہوگا۔

ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ  ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوےکو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے، کرایوں میں اضافہ ناگزیر  تھا۔

Related posts

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی

غذائی دہشت گردوں کے خلاف کڑا اقدام — پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ معزز عدالتوں کا مؤثر کردار

پاکستان کا چاند پر روبوٹ بھیجنے کا اعلان — سپارکو 2028 تک مشن مکمل کرے گا