گورنر خیبر پختونخوا نےکے پی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانےکا اشارہ دے دیا

گورنر خیبرپختونخوا (کے پی)  فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ  جس دن  اسمبلی میں ہمارا  ایک بھی  رکن  زیادہ  ہوا  تو  تحریک  عدم  اعتماد لاسکتے ہیں۔

چوائس نیوز  سے گفتگو کرتے ہوئےگورنر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس 52 یا 54 ارکان ہوچکے ہیں،جس دن  اسمبلی میں ہمارا  ایک بھی رکن  زیادہ ہوا  تو ہمارا جمہوری  حق ہے کہ عدم اعتماد  لےکر آئیں۔

فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ ہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کوئی سازش نہیں کر رہے،  پی ٹی آئی کے ڈائیلاگ ہم  پہلے بھی سنتے تھےکہ جب عدم اعتماد کامیاب  ہوا  وہ سب کے سامنے  تھا، اگرپی ٹی آئی کے پاس وفاق، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں زیادہ ارکان ہیں تو وہ عدم اعتماد لے آئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  مولانا فضل الرحمان سے سیاسی ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، علیمہ خان کہتی ہیں کہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے خلاف کسی سیاسی کارروائی میں شامل نہیں ہوں گے، علیمہ خان تو مائنس عمران خان کا بھی کہہ چکی ہیں۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ