پی ٹی آئی کا (ن) لیگ میں جانیوالے 4 ایم این ایز کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے  حمایت یافتہ 4 ارکان قومی اسمبلی کی  (ن) لیگ میں شمولیت کے  معاملے پر  اہم قدم اٹھانے  کا فیصلہ کرلیا۔

26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پی ٹی آئی کے 4 حمایت یافتہ ارکان نے پارٹی پالیسی سے اختلاف کیا تھا جس کے بعد اب پی ٹی آئی  نے  بھی منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر  کے مطابق 4 اراکین میں چوہدری  عثمان علی، مبارک زیب، اورنگزیب کھچی اور ظہور قریشی شامل ہیں جنہوں  نے 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دیا، ان کے خلاف سفارشات مرتب کی ہیں۔

اسد قیصر  نے کہا کہ  جن ارکان نے (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کی یہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتے تھے، پارٹی کو کہا ہے کہ  ان 4 ارکان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس اسپیکر اور الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے ،دیکھتے ہیں وہ کیا کارروائی کرتے ہیں۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ